انسانی خون سے ’شیطانی جوتے‘ بنانے والی کمپنی مقدمہ ہار گئی
جوتے بنانے والی مشہور امریکی کمپنی نائیکی نے اپنا اسٹائل اور لوگو استعمال کرنے پر بروکلین کی آرٹ کلیکٹیو کمپنی کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔
گزشتہ دنوں نائیکی نے اپنا لوگو اور ڈیزائن کاپی کرنے والے متنازع شیطانی جوتے بنانے والی نیویارک کی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
انسانی خون سے ’شیطانی جوتے‘ بنانے پر مقدمہ ہوگیا
اب نیویارک کی فیڈرل کورٹ نے متنازع شیطانی جوتوں کی فروخت پر عارضی پابندی کا حکم دیا ہے۔
تاہم شیطانی جوتےبنانے والی کمپنی کا کہناہےکہ صرف 666 جوتوں کے جوڑے بنائے تھے اور مزید ایسے جوتے بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
خیال رہے کہ بروکلین کی آرٹ کلیکٹیو کمپنی نے مشہور زمانہ کمپنی کے لوگو کو اپنی پراڈکٹ شیطان شوز میں شامل کیا تھا جبکہ ائیر ببل کو سرخ رنگ سے بھراگیا۔
شیطان جوتے کے سول میں موجود سرخ رنگ میں انسانی خون کا ایک قطرہ بھی شامل ہے جو آرٹ کلیکٹو کمپنی کے ارکان نے رضاکارانہ طورپر دیا۔
0 تبصرے